Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  •  مغرب کی اقتصادی پالیسیوں کا تسلط اہم معاملہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی ممالک کا مسئلہ یہ ہے کہ ان پر مغربی اقتصاد و پالیسیاں مسلط ہیں اور اس وقت بیشتر اسلامی ممالک ایسے ہیں کہ جہاں نام کا بھی اسلامی تشخص نہیں پایا جاتا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح حفظ و قرائت قرآن کے چونتیسویں بینالاقوامی مقابلوں میں شریک استادوں، قاریوں اور حافظان قرآن سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اصول و معرفت کی حیثیت سے قرآن کا ایک مفہوم، طاغوت سے انکار ہے۔
آپ نے فرمایا کہ کفر کے تشخص کے مقابلے میں ایمانی تشخص کے معنی، ایمانی تشخص و حدبندی میں استقلال و آزادی ہے تاکہ کفر و طاغوت کے تشخص کے مقابلے میں وہ اپنا تحفظ اور پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں قرآنی تحریک اور پروگراموں کو جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان قوموں کی عام گفتگو اور عام زندگی میں قرآنی مفاہیم شامل کئے جانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
آپ نے ایران میں اسلامی انقلاب سے قبل قرآن مجید کے تعلق سے برتی جانے والی لاپرواہی و غفلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام اور اسلامی انقلاب کی برکت سے ایرانی عوام قرآن مجید سے آگاہ ہوئے اور آج صورت حال یہ ہے کہ ایران میں کہیں بھی قرآن سے متعلق کوئی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تو اس میں ایرانی نوجوانوں کی بھرپور شرکت ہوتی ہے۔

ٹیگس