Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کا پاکستان سے مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی سکیورٹی فورسز کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

صدر مملکت حسن روحانی نے ہمسایہ اور دوست ملک پاكستان سے کہا ہے كہ اس واقعے ميں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جنہوں نے ايران کی سکیورٹی فورسز پر حملے كئے ان کی شناسائی، گرفتاری  اور ان کے خلاف سخت ايكشن لے۔

ایران کے صدر نے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشت گردوں کے حملے میں بارڈر گارڈز کی شہادت پر شہدا كے لواحقين كے ساتھ ہمدردی كا اظہارکرتے ہوئے دفترخارجہ اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکام سے کہا ہے کہ اس واقعے کے تہ تک جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کا سفاكانہ واقعہ رونما نہ ہو۔

واضح رہے كہ بدھ كی رات ايران كے جنوب مشرقی صوبے سيستان و بلوچستان کے علاقے میر جاوہ ميں ايران  اور پاکستان کی مشتركہ سرحد كے قريب دہشت گردوں کے حملے میں ايران کی سکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہيد ہوگئے۔

زاہدان كے پبلک پراسيكيوٹر علک موحدک راد نے ايران کی سکیورٹی فورسز كی شہادت كی تصديق كرتے ہوئے کہا كہ دہشتگرد فائرنگ كے بعد رات كے اندھيرے کا فائدہ اٹھا كر پاكستانی حدود میں فرار کرگئے۔

 

ٹیگس