انتخابات میں ایرانی عوام کی شرکت سے دشمن حیرت زدہ ہو جائیں گے، خطیب جمعہ تہران
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ انّیس مئی کو انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن مایوس اور حیرت زدہ ہو جائیں گے۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبے میں آئندہ انّیس مئی کو ہونے والے انتخابات میں ایرانی عوامی کی بھرپور شرکت کو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی اولویت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت سے بیرونی ذرائع ابلاغ کے ذریعے دشمن کی مداخلت مکمل طور پر شکست سے دوچار ہو جائے گی۔
انھوں نے پاکستان سے ملے ایران کے سرحدی علاقے میں ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے داغدار و سوگوار اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کو چاہئے کہ اس قسم کے واقعات کی روک کے لئے پاکستان کے سلسلے میں ٹھوس مواقف اختیار کرے۔
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے خبردار کیا کہ سرزمین پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے- انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے ایران کے اندر دہشت گردانہ حملے یوں ہی جاری رہے تو یہ پاکستان کے نقصان میں ہو گا۔