ایران: امریکہ کی پالیسیاں ظالمانہ
May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
ایران نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکیلئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں عالمی سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پرالمنار ٹی وی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی سطح پر امریکی پالیسیوں کے خلاف ہے اور انھیں ظالمانہ سمجھتا ہے۔
جنرل دہقان نے کہا کہ امریکہ دنیا میں ہرجگہ بے جا مداخلت کر رہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کے امریکی، اسرائیلی اور سعودی اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔