May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • صدارتی امیدواروں کے انتخابی جلسے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی امیدواروں کے انتخابی جلسے ملک بھر میں جاری ہیں۔

حسن روحانی، ابراہیم رئیسی، اسحاق جہانگیری اور مصطفی آقامیر سلیم نے اتوار کو مختلف انتخابی پروگراموں کے دوران سماجی و اقتصادی شعبوں میں اپنی پالیسیوں اور لائحہ عمل کو عوام کے سامنے بیان کیا۔

موجودہ صدر اور صدارتی امیدوار حسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں ترقی کرچکا ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنی ترقی کے راستے سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہوگا۔

حسن روحانی نے آنے والی انیس مئی کی تاریخ کو ایرن کے عوام کے لئے ایک تاریخی اور یادگار دن بتایا اور کہا کہ ایران کے عوام تشدد اور انتہا پسندی پر یقین نہیں رکھتے اور وہ اپنی عزت و سربلندی، استقامت و بہادری، امن و سلامتی اور پیداواری ترقی کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

صدارتی الیکشن کے ایک اور امیدوار ابراہیم سادات نے بھی قزوین شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس، سائنس و ٹیکنالوجی، ایرواسپیس اور نینو ٹیکنالوجی میں آج شاندار ترقی و پیشرفت ایرانی عوام کے لئے باعث فخر ہے۔

ایک اور صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے بھی ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے اپنے ریکارڈ شدہ پروگرام میں کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ عوام کے شعور کو بلند کریں اورانہیں ہرطرح کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ ایران کےعوام عہدہ صدارت کے لئے مناسبت شخص کا انتخاب کریں گے۔

اسحاق جہانگیری نے پیداوری شعبے کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں کہا کہ استقامتی اقتصاد کی پالیسی، اقتصادی مشینری کی رفتار کو مہمیز دینے کی بہترین پالیسی ہے۔

صدارتی الیکشن کے ایک اور امیدوار مصطفی آقامیر سلیم نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  پیدواری شعبے کو رونق بخشنے  اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں- تاکہ عوام کی معاشی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

ٹیگس