کتاب کی تیسویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی کی موجودگی میں کتاب کی تیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا افتتاح ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سیدرضا صالحی امیری کی موجودگی میں کتاب کی تیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا افتتاح ہوگیا ہے۔
کتاب کی تیسویں بين الاقوامی نمائش 3 سے 13 مئی یعنی 10 دن تک تہران میں جاری رہےگا۔ کتاب میلے میں اس سال 4000 عناوین اور موضوعات پر مشتمل کتابیں موجود ہیں۔ اس ميلے ميں 2228 پبلشرز جس ميں 2643 ایرانی اور 110 مختلف ممالک كے پبلشرز حصہ لے رہے ہیں.
ايران كے دارالحكومت ميں منعقدہ بين الاقوامی كتب میلے ميں تہران سميت دوسرے شہروں سے لاكھوں شہری اپنی پسند كی كتابوں كی خريداری كے لئے ميلے كا رخ كر تے ہيں.