صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل
May ۰۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ بھرپور، شفاف اور قانونی انتخابات کے لیے ملک پوری طرح تیار ہے۔
منگل کے روز صدارتی انتخابات کے انتظامات کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں صدارتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔انہوں نے حکومت پر عوام کے اعتماد کو ملک کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص صدر منتخب ہوگا ملک کی تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔
ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ انیس مئی کو کرائے جائے گی۔صدارتی انتخابات کے لیے چھے امیدوار میدان میں ہیں جن میں سید مطفی آقا میر سلیم، اسحاق جہانگیری، حسن روحانی، سید ابراہیم رئیسی ، محمد باقر قالیباف ، اور سید مطفی ہاشمی طبا شامل ہیں۔