May ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہا ہے، یوکیا آمانو کا اعلان

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کررہا ہے۔

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے منگل كے روز 2020 كے جوہری ہتھياروں كے عدم پھيلاؤ معاہدے كے ركن ممالک كی ريويو كانفرنس کی كميٹی كے پہلے سيشن ميں شريک ہونے والوں كے لئے اپنے ايک پيغام ميں کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ، جوہری شعبے میں شفاف سرگرمیوں کی توثیق کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے.

انہوں نے كہا كہ عالمی جوہری توانائی ايجنسی كے انسپكٹروں نے تصديق كي كہ اسلامی جمہوريہ ايران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل كيا ہے.

آمانو نے كہا كہ 2015 كو عالمی ايٹمی توانائی ایجنسی نے ايران اور پانچ ممالک كے درميان جوہری معاہدے پر دستخط ہوئے اورجنوری 2016 كو اس معاہدے كے نفاذ كا عمل شروع ہوا ۔

انہوں نے كہا كہ ايران كے ساتھ معاہدہ، ايٹمی معاہدے كی توثيق كے لئے ايک بڑی كاميابی ہے ۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ ماريا دوتسنكو نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدہ بین الاقوامی امن اور سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اورايران اب تک جوہری معاہدے پرعملدرآمد كررہا ہے اور ہميں اميد ہے يہ معاہدہ مكمل طور پر نافذ ہوجائے گا.

 

ٹیگس