سعودی عرب کے وزیر دفاع کے بیان کی مذمت
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
ایران کے سابق وزيرخارجہ نے سعودی عرب کے ولیعہد کے بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کے ایران کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان ایک ناتجربہ کارجوان ہے جو امریکہ کے ہاتھوں کھیل رہا ہے۔
ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ سعودی وزير دفاع کا ایران کے خلاف بیان اس کے عالمی سیاست کے بارے میں عدم تجربہ کا مظہر ہے ۔
واضح رہے کہ ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ایران کے خلاف بیان پر احتجاجی مراسلہ جمع کیا ہے جسے اقوام متحدہ کی سند کے طور پر شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔