May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر دفاع کے ایران مخالف بیان کی ایک بار پھر مذمت

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے نائب ولیعہد کے بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ان کے ناتجربے کار ہونے کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور اس ملک کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان ایک ناتجربہ کارعہدیدار ہیں جو امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع کا ایران کے خلاف بیان عالمی سیاست کے میدان میں ان کے ناتجربے کار ہونے کا مظہر ہے۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور اس ملک کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان نے ایران کے خلاف بیان دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران علاقے میں اپنی خاص پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے جو فرقہ پرستی کی بنیاد پر ہیں اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ سعودی عرب کی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ایران کے خلاف بیان پر احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جسے اقوام متحدہ کی دستاویز کے طور پر شائع کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس