May ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • آستانہ مذاکرات کا مقصد شام میں دہشتگردی کا خاتمہ

علی اکبر ولایتی نے آستانہ میں منعقدہ شام امن مذاکرات کے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشست ایک مثبت فضا میں منعقد ہوئی جس کا اصل مقصد شام میں دہشتگردی کے خاتمے اور شام کو تقسیم کرنے کی سازش کا مقابلہ کرنا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے آستانہ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا جس میں شام کے چار علاقوں میں امن زون قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کا مقصد شام کی مکمل خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا، شام کی تقسیم کو روکنا اور اس ملک میں دہشتگردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے شامی قوم اور حکومت کی حمایت کرنا ہے۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ علاقائی مسائل کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔

 

ٹیگس