Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش تحقیقاتی کمیشن نے شیخ حسینہ کو فوجی افسران کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا

بنگلادیش میں تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر دو ہزار نو کی بغاوت کے دوران فوجی افسران کے قتل کا حکم دینے کا الزام لگایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  بنگلادیش کے تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بغاوت کے دوران چوہتر افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں درجنوں اعلیٰ فوجی افسران شامل تھے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ کہ شیخ حسینہ نے اس قتلِ عام کی منظوری دی اور سابق رکنِ پارلیمنٹ فضل نور تاپوش کو مرکزی رابطہ کار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

بنگلادیش کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ اے ایل ایم فضل الرحمان نے بنگلادیشی فوج کو کمزور کرنے کے اس سازشی منصوبے میں ہندوستان کو بھی ملوث قرار دیا ہے۔

 

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے کمیشن رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے آخر کار سچائی سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ گزشتہ سال کی تحریک کے نتیجے میں اپنی حکومت کا تختہ پلٹے جانے کے بعد سے ہندوستان میں پناہ گزین ہیں۔

 

ٹیگس