Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ نئے موبائل فونز میں ’سنچار ساتھی‘ لازمی انسٹال کرنے کا حکم

ہندوستانی وزارت مواصلات نے ایک نئے حکم میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر سرکاری سافٹ ویئر "سنچار ساتھی" کو تمام نئے فونز پر ناقابلِ حذف انداز میں انسٹال کریں۔

سحرنیوز/ہندوستان  خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ہندوستانی وزارت مواصلات نے ایک خفیہ حکم نامے میں ایپل، سام سنگ، ویوو، اوپو اور شاؤمی سمیت تمام بڑی موبائل فون ساز کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ سرکاری سافٹ ویئر "سنچار ساتھی" کو نئے آلات پر پہلے سے انسٹال کریں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ ایپلیکیشن ناقابلِ حذف یا غیر فعال ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق وہ فون جو پہلے سے سپلائی چین میں داخل ہو چکے ہیں، ان کے لیے بھی کمپنیاں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے اس سافٹ ویئر کو ڈیوائسز میں شامل کرنے کی پابند ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ہندوستانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام سائبر خطرات اور جعلی آئی ایم ای آئی کوڈ کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے اور یہ سافٹ ویئر چوری شدہ آلات کا سراغ لگانے اور انہیں بلاک کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ، جعلی فونز کو بلیک مارکیٹ میں داخل ہونے سے بھی روکے گا اور سائبر خطرات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

تاہم بعض حلقوں نے حکومت کے اس اقدام پر تحفظات اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ان کا ماننا ہے کہ ایسے وقت میں کہ جب ایک طرف ملک میں اقلیتوں کے خلاف انتہاپسندانہ رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف حکومت پر تمام سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کا الزام عائد بھی ہو رہا ہے، حکومت کا یہ اقدام معنیٰ خیز ہے اور اس سے صارفین کی پرائیویسی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

 

ٹیگس