Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جابرانہ پالیسیاں، دوسرے ممالک میں اس کی مداخلت اور صہیونی حکومت کی کھلی حمایت، عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کی جابرانہ پالیسیاں، دوسرے ممالک میں اس کی مداخلت اور صہیونی حکومت کی کھلی حمایت، عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

 سحرنیوز/ایران  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں عالمی امن کے خلاف امریکی اقدامات کے بارے میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور ہم وینزویلا میں امریکا کی جانب سے برہنہ طاقت کے استعمال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے وفود نے تہران کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان، شام اور فلسطین کی صورتحال نازک ہے۔ اگرچہ بظاہر جنگ بندی موجود ہے، مگر اس کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 لبنان میں جنگ بندی کی ہزاروں مرتبہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں اور درجنوں لبنانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں بھی جنگ بندی کی چھ سو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

بقائی کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے صہیونی حکومت کی کھلی اور مکمل حمایت نے امریکہ کو عملی طور پر اس کے جرائم میں شریک بنا دیا ہے۔

اگر عالمی نظام اپنے اصولوں کے مطابق چل رہا ہوتا تو سلامتی کونسل کو امریکہ کے ان اقدامات پر کارروائی کرنی چاہیے تھی، کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایران کا مؤقف ہمیشہ واضح اور مستحکم رہا ہے۔ بامعنی مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب تمام فریق ایک دوسرے کے حقوق اور جائز تحفظات کو تسلیم کریں۔

 

ٹیگس