Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • مصر، کراٹے کے عالمی مقابلے ایران کی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی آتوسا گلشاد نژاد نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

 سحرنیوز/ایرانکراٹے ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں جس میں 87 ملکوں کے کھلاڑی موجود ہیں، آتوسا گلشاد نژاد نے 61 کلوگرام کے وزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لی گنگ کو شکست دی جو اس سے قبل عالمی اور ایشین چیمپین تھیں۔

اس میچ میں آتوسا گلشاد نژاد دو صفر کے اسکور سے پیچھے تھیں لیکن اس کے باوجود ہمت نہ ہاری اور وننگ پوائنٹ حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

 

ہمیں فالو کریں: 

FacebookXinstagram, tiktok   : Follow us

 

اس طرح آتوسا گلشاد نژاد کراٹے کے عالمی مقابلوں میں چیمپین بننے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئيں۔

 

ٹیگس