May ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کی دعوت پر آج کابل کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمی كے مطابق، افغانستان ميں اپنے قيام كے دوران محمد جواد ظریف اپنے افغان ہم منصب كے علاوہ صدر اشرف غنی اور چيف ايگزيكٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقاتيں كريں گے۔

ان ملاقاتوں كے دوران دوطرفہ تعلقات كو بڑھانے، علاقائي اور بين الاقوامي تعاون كو مزيد وسعت دينے كے حوالے سے تبادلۂ خيال كيا جائے گا۔ ايران کے وزير خارجہ نے اس سے قبل 3 مئی كو پاكستان كا دورہ كيا اور اعلی پاكستانی حكام كے ساتھ ملاقاتوں كے دوران دہشت گردوں كی جانب سے ايران، پاكستان مشتركہ سرحد پرايرانی سرحدی محافظوں پر حملے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ٹیگس