ایران حزب اللہ کی حمایت پر قائم و دائم ہے: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر
ین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین سے ملاقات اور گفتگو کے دوران حزب اللہ کی قطعی حمایت پر زور دیا۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ حزب اللہ استقامتی محاذ کا ایک اہم ستون ہے جس کا صیہونیت کے مقابلے میں بنیاد کردار ہے لہذا ایثار کے جذبے سے مالامال اس مجموعے کی حمایت رہبر انقلاب اسلامی کے احکامات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اصول کے تحت حتمی طور پر جاری رہی گی۔
اس موقع پر سید عبداللہ صفی الدین نے لبنان، حزب اللہ تنظیم اور مزاحمتی محاذ کے سلسلے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو بتایا اور کہا کہ حزب اللہ آج ہر دور سے زیادہ لبنان کی ارضی سالمیت اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی اور ایسی حالت میں غاصب اسرائیلیوں کو جان لینا چاہیے کہ حزب اللہ نہ صرف ہتھیار نہیں ڈالے گا بلکہ اپنے فیصلے کے مطابق، جوابی کارروائی ضرور کرے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سید عبداللہ صفی الدین نے اسلامی جمہوریہ ایران، بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ حزب اللہ کی بنیاد پڑنے کے فورا بعد سے ہی اس تنظیم کے حامی رہے ہیں اور اسی حمایت کے نتیجے میں صیہونی حکومت سن 2000 میں پہلی بار پسپائی پر مجبور ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت ہمیشہ اٹل اور فیصلہ کن رہی ہے۔