ایران: جنوبی کوریا کے صدر کو مبارکباد
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے مون جین کو جنوبی کوریا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرمملکت حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور سئیول دوطرفہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات کے فروغ کے لئے قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوريہ ايران، جنوبی کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بين الاقوامی مسائل کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.
واضح رہےکہ 64 سالہ مون جین پانچ سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں اس سے پہلے جنوبی کوریا کی خاتون صدر کو بعض الزامات کے سبب اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا.