May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ہیکروں کا مقابلہ کئے جانے کے طریقوں پر تاکید

ایران کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکورٹی کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہیکروں کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس کے لئے پیشگی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

ایران کے آئی ٹی محکمے کے سیکورٹی شعبے کے سربراہ سید ہادی سجادی نے ہیکروں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کے بارے میں کہا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم کو روز بروز اپڈیٹ، مشکوک ایمیل کو کھولنے سے اجتناب اور قومی امدادی مرکز کی جانب سے جو نوٹس جاری کئے جاتے ہیں، ان پر توجہ دے کر ہیکروں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے-

انہوں نے عالمی سطح پر سائبر اسپیس میں بڑھتی ہوئی ہیکنگ کے بارے میں کہا کہ ہیکر اس طرح سے سسٹم کو ہیک کر لیتے ہیں کہ جب وہ سسٹم کے ڈیٹا میں داخل ہوتے ہیں تو وہ سارا ڈیٹا اپنے کنٹرول میں لے لیتے ہیں اور عملی طور پر کوئی بھی یوزر سسٹم میں اپنا ڈیٹا نہیں دیکھ پاتا اور اس کا کوڈ ہیکروں کے پاس چلا جاتا ہے-

انہوں نے کہا کہ ہیکر دوبارہ یوزر کو کوڈ دینے کے لئے تاوان وصول کرتے ہیں اور تاوان کی یہ رقم بیٹ کوئن کے ذریعے منتقل ہوتی ہے اور یہ وہ سسٹم ہے کہ دنیا کا کوئی بھی بینکنگ  نظام اس کا سراغ نہیں لگا سکتا-

واضح رہے کہ جمعے کو ایک ہیکر نے دنیا کے سو سے زائد ملکوں کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر لیا تھا جس سے عالمی سطح پر ہنگامہ مچ گیا-

 

ٹیگس