May ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف دشمن کی سازشیں

ايرانی عدلیہ کے سربراہ نے كہا ہے كہ قومی سلامتی كے خلاف كسی بھی اقدام كا سختی سے جواب ديا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاريجانی نے تہران ميں اعلی جوڈيشل كونسل كے اجلاس سے  اپنے خطاب میں ايران ميں عوام ميں مايوسی پھيلانے كی دشمن كی سازشوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ استكباری طاقتيں نہيں چاہتیں كہ صدارتی انتخابات ميں عوام اپنے حق رائے دہی كے استعمال كے لئے پولنگ اسٹيشنوں كا رخ كريں لیکن ایرانی عوام اپنی بھرپور شركت سے دشمن كو ايک بار پھر مايوس کریں گے۔

انہوں نے كہا کہ دشمن، ايران ميں اسلامی انقلاب كو كمزور كرنے كے لئے كسی بھی سازش سے گريز نہيں كرتا لہذاعوام كو ان حساس ايام ميں ہوشياری سے دشمن كی سازشوں كو ناكام بنانا ہو گا.

ايرانی عدلیہ کے سربراہ نے سعودی عرب اور ناجائز صيہونی حكومت كے درميان گٹھ جوڑ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ سعودي عرب امت مسلمہ ميں مزيد خون خرابہ كرانے كے لئے شيطان بزرگ سے مزيد ايک سو ارب ڈالر كا اسلحہ خريد رہا ہے.

 

ٹیگس