انتخابات میں شرکت دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑجواب
May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ایرانی عوام انتخابات میں شرکت کرکے دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام بارہویں صدارتی اور شہری کونسلوں کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
جنرل دہقان نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث نے خطے میں جنگ ، خونریزی اورعدم استحکام پیدا کرنے کے لئے خوفناک منصوبے بنا رکھے ہیں، جن کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی قوموں کے اندر بیداری اور ہوشیاری کی ضرورت ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی قوم 19 مئی کے صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ 19 مئی کو ایرانی عوام بارہویں صدارتی اور شہری کونسلوں کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔