May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی:امن و امان کی فضا میں انتخابات کا انعقاد

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران میں اللہ کے فضل و کرم سے امن، استحکام اور سلامتی کی بہترین فضا قائم ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کے روز تہران میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہریوں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سب کو اس بات کی قدردانی کرنی چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مکمل امن وامان کی فضا میں انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے.

اس موقع پر آپ نے علاقائی ممالک میں ناامنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مکمل امن و استحکام کے ذریعے انتخابات کے انعقاد میں مصروف ہے.

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انتخابات ایک ایسے ملک میں ہورہے ہیں جس کی آبادی 8 کروڑ ہے اور عوام انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات 19 مئی بروز جمعہ ایران سمیت دنیا کے 130 ممالک میں منعقد ہوں گے.

اس خبر کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ٹیگس