Nov ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی قرارداد سے فلسطینی عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں: ایران کا بیان

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کے بارے میں امریکی قرارداد کی منظوری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا سبب نہ بنے.

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر تاکید کرتا ہے کہ اس قرارداد اور اس کے طریقہ کار کی اس طرح تشریح یا عملدرآمد نہیں کیا جانا چاہیے جس سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی ہو یا ان حق خود ارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام کی خلاف ورزی ہوتی ہو.

انہوں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگ کا  خاتمہ اگرچہ ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن اس سے انصاف کی فراہمی اور احتساب کو یقینی بنانے کے حوالے سے متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی ادارے  اپنی مشترکہ قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔

امیرسعید ایروانی نے کہا کہ حقیقی انصاف کے حصول کے لیے مکمل احتساب کی ضرورت ہے۔

ٹیگس