امریکہ اسرائيل محبت کا شاخسانہ: لبنان کے فوجی سربراہ کی واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتیں منسوخ
امریکہ نے لبنانی فوج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، کیونکہ امریکہ نے لبنانی فوج کے اتوار کو جاری کردہ بیان پر اعتراض کیا تھا۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک لبنانی سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ملاقاتیں اچانک اور حیران کن طور پر منسوخ کی گئیں، جس کی وجہ سے روڈولف ہاشم نے اپنا دورۂ امریکہ منسوخ کر دیا۔
روڈولف ہیکل فوجی مدد اور سرحدی سیکورٹی تعاون کے سلسلے میں بات چیت کے لئے منگل کو واشنگٹن پہنچنے والے تھے لیکن امریکہ نے ان کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں کو منسوخ کردیا۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے روڈولف ہیکل کے ساتھ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں لیکن وجہ نہیں بتائی۔ بیروت میں امریکی سفارتخانے نے بھی فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اتوار کے بیان میں لبنانی فوج نے اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ وہ لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی پر مُصر ہے، عدم استحکام پیدا کر رہا ہے جنوب میں اور فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
بیان میں یونیفِل امن دستے کی ایک حالیہ چھاؤنی پر حملے کی بھی مذمت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے اقدامات فوری کارروائی کے مستحق ہیں کیونکہ یہ خطرناک کشیدگی کے مترادف ہیں۔
روڈولف ہاشم فوجی مدد اور سرحدی سیکورٹی تعاون کے سلسلے میں بات چیت کے لئے منگل کو واشنگٹن پہنچنے والے تھے لیکن امریکہ نے ان کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں کو منسوخ کردیا۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے روڈولف ہاشم کے ساتھ ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں لیکن وجہ نہیں بتائی۔ بیروت میں امریکی سفارتخانے نے بھی فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔