42 ممالک کے570 صحافی انتخابات کی کوریج کے لئےآمادہ
42 ممالک سے تعلق رکھنے والے 570 صحافی ایران میں ہونے والے 12ویں صدارتی اور شہری-دیہی اسلامی کونسلز کے پانچویں انتخابات کو کوریج دیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت کے شعبہ غیرملکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ 42 ممالک سے تعلق رکھنے والے 570 صحافی ایران میں کل ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات اور شہری - دیہی اسلامی کونسلز کے پانچویں الیکشن کو کوریج دیں گےاور یہ تعداد پیچھلے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔
ایران میں تعینات 31 ممالک کے 156 خبررساں اور نشریاتی اداروں کے صحافی اور فوٹو گرافر بھی ایرانی انتخابات کو بھرپور کوریج دینے کے لئے تیار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق، 44 نیوز ایجنسیوں، 144 ریڈیو اور ٹیلی ویژن، 71 اخبارات اور جریدے، تصاویر اور فلم کے 17 انسٹی ٹیوٹ اور دو نیوز ویب سائیٹس کے نمائندے انتخاباتی عمل کے کوریج میں شامل ہوں گے۔