ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے : رہبر انقلاب اسلامی
رہبرانقلاب اسلامی نے آج تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی انتخابات اور پانچویں شہری کونسلوں کے انتخابات میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمہوری نظام اور انتخابات کو بڑی نعمت قرار دیا اورفرمایا کہ ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے اور ایران میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی اور شہری کونسلوں کے انتخآبات کو بھی بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی تقدیر اور قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے عوام اپنے ملک کے حاکم ہیں وہ صدرکا انتخاب کرتے ہیں لہذا انتخابات بہت ہی اہم ہیں ۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ میری نظر میں کسی بھی اچھے اور نیک کام کے لئے جلد سے جلد قدم اٹھانا چاہئے اورعوام کو چاہئیے کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جلد ازجلد پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں ۔
واضح رہے کہ آج بروز جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 12ویں صدارتی اور پانچویں شہری،دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ آج ہی کے دن چار پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بھی انعقاد ہورہا ہے ۔