May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کو ایران کے ممبران پارلیمنٹ کا انتباہ

ایران کے ممبران پارلیمنٹ نے بحرین کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرینی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ممبران نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات کے تحت آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے احمقانہ اور فرقہ وارانہ اقدامات امریکی صدر کے علاقے کے دورے کے موقع پر امریکہ ، برطانیہ اور ان کے ایجنٹ سعودی عرب کی ہری جھنڈی سے انجام پائے ہیں- ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنی عزت و آزادی اور حقوق کے حصول کے لئے بحرینی عوام کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا کہ بحرین میں دین مخالف پالیسیوں کا تسلسل اور عوام کے جائز مطالبات کی جانب سے بے توجہی غیرمتوقع نتائج کی حامل ہو سکتی ہے -

ٹیگس