ایران اور مغربی ممالک كے درمیان، مشترکہ جوہری معاہدے كی اہميت
اسلامی جمہوریہ ايران ميں تعينات برطانيہ كے سفير نے كہا ہے كہ برطانيہ، ايران كے ساتھ ہونے والے مشتركہ جوہری معاہدے كی ہر صورت ميں پاسداری كرے گا۔
برطانيہ كے سفيرنكلاس ہاپسن نے تہران ميں ايران،برطانيہ پارليمانی دوستی گروپ كے سربراہ مصطفی كواكبيان سے ملاقات كے دوران مغربی ممالک اور ايران كے درميان مشتركہ جوہری معاہدے كی اہميت اور افاديت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور برطانيہ خطے كے امن اور بقاء كے لئے اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.
انہوں نے برطانيہ كے نمائندوں كی ايرانی پارلیمنٹ(مجلس شورای اسلامی) كے ساتھ روابط كے فروغ كا بھی خير مقدم كیا۔
ايران برطانيہ پارليمانی دوستی گروپ كے سربراہ مصطفی كواكبيان نے كہا كہ مشتركہ جوہری معاہدے پر ايرانی حكومت پوري نيک نيتی كے ساتھ عمل درآمد كر رہی ہے ليكن بدقسمتی سے بعض ممالک اس معاہدے كو مختلف سازشوں سے كمزور كرنا چاہتے ہيں.
انہوں نے مغربی ممالک كی طرف سے ايران ميں انسانی حقوق كی پامالی اور آزادی اظہار پر پابندی كے جھوٹے دعوے کی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايران ميں عوام نے بڑی تعداد ميں صدارتی انتخابات ميں حصہ ليا اور اپنے صدر كو پوری آزادی كے ساتھ منتخب كيا.