May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • علی لاریجانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمنتخب

علی لاریجانی آج بدھ کے روز ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

علی لاریجانی آج بدھ کے روز ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے دوسرے سال کے لئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آج دوسرے سال کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ موجودہ ایرانی اسپیکر علی لاریجانی 268 ووٹوں میں سے 204 ووٹ لے کر دوسرے سال کے لئے بھی اسپیکر منتخب ہوگئے.

علی لاریجانی ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے پہلے سال میں بھی 276 میں سے 237 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوئے تھے.

آج کی ووٹنگ میں مسعود پزشکیان 179 ووٹوں کے ساتھ پہلے ڈپٹی اورعلی مطہری 163 ووٹوں کے ساتھ دوسرے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے.

ایران میں اسپیکر کا انتخاب ہر سال کیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس