امام خمینی رح کی 28 ویں برسی کل منائی جائے گی
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی رح کی اٹھائیسویں برسی اتوار کے روز پورے ایران میں پورے قومی اور روائتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
امام خمینی رح کی برسی کا مرکزی پروگرام تہران میں واقع آپ کے مزار پر منقعد ہو گا جس سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔
اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی جبکہ معروف ذاکرین اور مداح حضرات اور اسی طرح نوحے خوان، نوحے اور مرثیے پیش کریں گے۔
امام خمینی رح کی برسی ہر سال چار جون کو منائی جاتی ہے جس میں ایران کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے لاکھوں عقیدت مند اور چاہنے والے شرکت کرتے ہیں۔
امام خمینی رح علیہ کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے روضے میں منعقد کی گئی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔