Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران: کابل دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

ایران نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان اور خطے کے امن و امان کو نشانہ بنا رکھا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے کہا کہ دہشت گرد سوچی سمجھی سازش کے تحت افغانستان کو مسلسل خونی حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ترجمان نے افغانستان کی سیاسی جماعتوں، دانشوروں اور ممتاز شخصیات پر زوردیا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کی لعنت سے بچانے کے لئے افغان حکومت اور افغان قوم کی  بھر پور حمایت کریں۔ ترجمان نے کہا کہ خطے سے وہابی دہشت گردی  کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون  بہت ضروری ہے اور دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے والے ممالک کے ساتھ ایران بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  کل سینیٹر کے بیٹے کے جنازے میں تین دھماکے ہوئے جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور83 سے زائد زخمی ہوئے تاہم ان خوفناک دھماکوں میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے۔ اس سے قبل بدھ کو کابل میں غیر ملکی سفارتخانوں کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں 100 کے قریب افراد جاں بحق اور 500 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس