ایرانی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، 4 افراد زخمی
Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
مسلح افراد نے آج صبح ایرانی پارلیمنٹ پر فائرنگ کی جس سے چند افراد زخمی ہوئے۔
مسلح افراد نے آج بدھ کے روز تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ(مجلس شورای اسلامی) پر فائرنگ کی جس کے بعد پارلیمنٹ کے حفاظتی دستوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد کا تعلق پارلیمنٹ کی سکیورٹی اور پارلیمنٹ میں کام کرنے والے افراد میں سے ہے جبکہ ایک زخمی عام شہری ہے۔
تہران سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ الیاس حضرتی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کلاشنکوف اور پستول سے لیس تھے اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔