تہران کے شہدائے رمضان! ۔ تصاویر
تہران: ۱۲ رمضان المبارک کو ہوئے دہشتگردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور اہل خانہ تہران کے ’’معراج شہدا‘‘ نامی مقام پر اپنے عزیزوں سے رخصت آخر کے لئے جمع ہوئے۔
غیر معمولی حد تک آشوب اور بد امنی کا شکار ہو چکے مشرق وسطیٰ میں ایران اپنی پوری عزت و سربلندی کے ساتھ اپنے معمول کی زندگی جی رہا ہے اور ان دہشتگردانہ حادثوں کے باوجود ملک بھر میں حسب دستور امن و سکون کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔مگر شک نہیں کہ اس عظیم نعمت کی قیمت شہدا اپنے خون سے چکاتے ہیں۔اب چاہے سرحد پار کسی نقطے پر خاک وطن کو خون کی ضرورت ہو یا پھر ملک کے اندر، ہتھیلی پر اپنی جان سجائے ہوئے کچھ جیالے ہمیشہ پا برکاب نظر آتے ہیں۔ سلام ہو ان شہیدوں پر جو اسلام، حقانیت، محبت اہل بیت اور اسلامی و قرآنی بنیادوں پر قائم ہونے والے اپنے ملک کے دفاع میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔