شہدا سے الوادعی ملاقات
تہران حملوں کے شہدا کے جنازے کے الوادعی تعزیتی پروگرام میں اعلی ایرانی قیادت نے شرکت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر دہشت گردوں کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے جناروں کے الوداعی تعزیتی پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سمیت حکومتی شخصیات اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ میں شہدا کے ساتھ الوداع کے بعد ایمبولنسوں کے ذریعے شہداء کے تابوتوں کو تہران کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے مقام پرلے جایا گیا اور جمعہ کی نماز کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔
ياد رہے کہ چار مسلح افراد نے بدھ کے روز تہران ميں ايرانی پارليمنٹ کے داخلی دروازے پر تعينات سيکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتيجے ميں معصوم شہری اور سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ تہران میں بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے حرم کے احاطے میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر سترہ افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش نے تہران ميں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری قبول کی۔