Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • شہدائے رمضان کی تشییع ۔ تصاویر

شہدائے رمضان کی آج تہران میں تشییع کی گئی جس میں ہزاروں روزہ دار نمازیوں نے شرکت کی۔

آج ۹ جون نماز جمعہ کے بعد ’’ماہ خدا میں بارگاہ خدا میں‘‘ شرفیاب ہونے والے 17 شہیدوں کی  تشییع ہوئی جس میں  ہزاروں روزہ دار نمازیوں نے شرکت کی۔تشییع سے قبل آج صبح ایرانی پارلیمینٹ میں بھی شہیدوں سے رخصت آخر کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی افسران سمیت ملک کے سبھی اعلیٰ حکام شریک تھے۔ رہبر انقلاب کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے آیت اللہ  العظمیٰ خامنہ ای کا پیغام تسلیت پڑھ کر سنایا جبکہ پارلیمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس تقریب سے خطاب کیا۔

ٹیگس