اوسلو فورم سے ایرانی وزیر خارجہ کا خطاب
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے کھلم کھلا کہا تھا کہ وہ جنگ کو ایران کے اندر منتقل کریں گے جو براہ راست دھمکی ہے۔
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع سلمان بن عبدا لعزیز نے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے دھکی دی تھی کہ جنگ کا دائرہ ایران کے اندر منتقل کردیا جائے اور اسے میدان جنگ میں تبدیل کردیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اوسلو فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کے اس قسم کے بیانات کھلی دھمکی کے زمرے میں آتے ہیں۔
تہران حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ تہران کے دہشت گردانہ حملوں کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی ایسا ہی ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مذکورہ ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ خطے میں مداخلت اور دہشت گردی کی حمایت کی سزا ایران کو ملنا چاہیے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو مکمل انٹیلی جینس تسلط حاصل ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے مشرقی علاقوں میں سرگرم جن گروہوں نے دو ماہ پہلے سیستان و بلوچستان کے علاقے میں نو سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کیا تھا، وہ پڑوسیوں کی پوزیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم پر حملے کر رہے ہیں۔