Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کے وزیر خارجہ کا انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکیوں کو چاہئے کہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے بجائے اپنے ملک کے نظام کو بچانے کی کوشش کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام غیرقانونی پالیسی اور نظام بدلنے کی مبہم سوچ اپنانے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کرکے اس سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ سن انّیس سو ترپن میں ایران میں فوجی بغاوت کی شرمناک شکست اور پھر سن انّیس سو اناسی میں اسلامی انقلاب کی مثالی کامیابی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ایرانی عوام اپنے مستقبل کے لئے بیرونی سازشوں کے مقابلے میں پوری طاقت و توانائی کے ساتھ مزاحمت و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ چند دہائیوں سے نظام کی تبدیلی اور پابندیوں کی حکمت عملی پر چلنے کے بعد امریکہ نے ایران میں انّیس سو ترپن کے واقعے پر معافی مانگی اور اس بات کو تسلیم کیا کہ مذاکرات ہی صرف مسئلے کا حل ہے۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ عوامی پشتپناہی کے مالک ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو تبدیل کرنے کے بجائے اپنے نظام کو بچانے کی فکرکرے۔

ٹیگس