Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا افریقی ممالک کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صبح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ الجزائر،موریطانیہ اور تیونس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر الجزائر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ الجزائر کے بعد مورطانیہ اور تیونس کا دورہ بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ الجزائر، موریطانیہ اور تیونس کی سرکاری دعوت پر ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ  دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اورعالمی امور من جملہ شام اور خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس حوالے سے بتایا کہ ان دوروں کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ اپنے ہم منصبوں کے علاوہ میزبان ممالک کے سربراہوں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قاسمی کا کہنا تھا کہ ان دوروں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور شمال افریقی ریاستوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور وحدت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تفرقہ ڈالنے والے عناصر اور مسلمانوں کے بدخواہوں کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس