Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سہ ملکی دورے پر روانہ

ایران کے وزیر خارجہ تین افریقی ملکوں الجزائر، موریطانیہ اور تیونس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

پروگرام کے مطابق وزیر خارجہ پہلے الجزائر پہنچیں گے جس کے بعد تیونس اور موریطانیہ جائیں گے۔
وزیرخار محمد جواد ظریف کا یہ دورہ مذکورہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد الجزائر، موریطانیہ اور تیونس کے ساتھ باہمی تعلقات اور اہم علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا ہے جن میں شام کا بحران اور خلیج فارس کی تازہ صورتحال جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے سہ ملکی دورے میں الجزائر، موریطانیہ اور تیونس کے ساتھ ایران کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں اسلامی ملکوں کے درمیان رابطوں اور تعاون کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے، امت کے بدخواہوں اور اختلافات پھیلانے والوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔

ٹیگس