عراقی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے، سید عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین تہران پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے تہران پہنچنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ بات چین اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ عراق ایران اور عراق کی سلامتی کو علاقے کی سلامتی کا حصہ سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران کا ان کا یہ دورہ دو طرفہ موضوعات پر تبادلۂ خیال کے مقصد سے دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کے دائرے میں انجام پا رہا ہے اور یہ کہ ہم نے تجارتی تعلقات میں فروغ کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے ایران کے اپنے دورے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور عراق کی سلامتی علاقے کی سلامتی کا ایک حصہ ہے۔
فواد حسین نے کہا کہ "میں نے اس دورے سے پہلے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے علاقے کے حالات کے بارے میں بات چیت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تبادلۂ خیال کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے اور پورے علاقے کی سلامتی ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
عراقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "ہم نے مشترکہ اصول پر زور دیا جس میں دیگر ممالک کے داخلی امور میں بیرونی عدم مداخلت بھی شامل ہے۔ انتخابات کے بعد عراق کے حالات کے بارے میں بھی وضاحت کی کہ عراق میں حکومت کی تشکیل کے لئے صلاح و مشورہ جاری ہے۔"