Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر خارجہ اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے درمیان ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلۂ خیال

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گيا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق وزیر خارجہ فواد حسین نے اتوار کی شام تہران میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے دیگر موضوعات کے بارے میں بھی دونوں رہنماؤں نے گفتگو کی۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین دو روزہ دورے  پر اتوار کی صبح تہران پہنچے تھے۔ تہران پہنچنے کے بعد انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور پھر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عراقی وزیر خارجہ نے ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف اور صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔

 

ٹیگس