Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور الجزائے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تہران اور الجزیرہ کے نظریات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچنے کے فورا بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو برادارانہ اور دوستانہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں ایران اور الجزیرہ کے درمیان صلاح و مشورے ضروری ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر عالم اسلام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔
محمد جواد ظریف نے الجزیرہ پہنچنے کے بعد، اپنے الجزائری ہم منصب عبدالقادر مسائل سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ تین افریقی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچے ہیں۔ وہ اس کے بعد موریطانیہ اور تیونس کا بھی دورہ کریں گے۔

ٹیگس