امریکا نیابتی جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا
Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی دہشت گردانہ نیابتی جنگ اور حتی لشکرکشی کے ذریعے بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے-
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل مسعود جزائری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش امریکی حکام کے تھنک ٹینک کی پیداوار ہے-
ان کا کہنا تھا کہ داعش گروہ سعودی عرب ترکی اور علاقے کے بعض دیگر ملکوں کی مدد اور کچھ یورپی ملکوں کی حمایت سے وجود میں آیا اور اس کو پروان چڑھایا گیا-
جنرل جزائری نے کہا کہ جب تک داعش گروہ امریکا کے مفادات کو پورا کرتا رہے گا اس کو واشنگٹن کی حمایت حاصل رہے گی اور اس کے بعد خود اس کے اندر ہی جنگ کی آگ بھڑکا کر اور باہر سے دباؤ ڈال کر اس کو کنارے لگا دیا جائے گا-