عالمی یوم قدس، اسلامی نظام کے لئے باعث عزت ہے : تہران کے خطیب نماز جمعہ
تہران کے خطیب امام جمعہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ملت ایران کی بھرپور شرکت نے ایران کے اسلامی نظام کو عزت عطا کی ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں یوم قدس کے جلوسوں میں بھاری تعداد میں ایرانی عوام کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استکبار اور ظلم و جور سے ملت ایران کی نفرت، یوم قدس کے جلوسوں میں اس کی بھرپور موجودگی کا سب سے بڑا سبب ہے-
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امریکہ کی سامراجی حکومت پوری طرح طاغوت کا مظہر ہے کیونکہ آج اس حکومت کے پنجے یمن، بحرین اور شام سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی مسلم قوموں کے جسم و جان میں پیوست ہیں-
انھوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عالمی سامراج کی علامت قرار دیا اور کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آل سعود حکومت یعنی سعودی عرب سمیت علاقے کے بعض ممالک بھی اس سامراجی حلقے میں شامل ہونا چاہتے ہیں-