Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • مہلک ہتھیاروں کے خاتمے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہونے کے دعویدار، صدام کے جرم میں شریک تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج ایرانی شہرسردشت پرعراق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی ٣٠ویں بررسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں

اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران عراق کے آمر صدام کی جانب سے نہتے ایرانی شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں پر عالمی برداری اورانسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایران ایسے تمام مہلک ہتھیاروں کے خاتمے اوراستعمال روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران عراق کی جانب سے کیمیائی حملوں میں شہید اور متاثر ہونے والے ایرانی شہریوں کے حقوق کے حصول کے لئے دفترخارجہ کی عالمی کوششیں جاری ہیں.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج شام میں جو عناصر مہلک ہتھیاروں کو استعمال کررہے ہیں وہ انہی لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے تیس سال پہلے مظلوم ایرانی عوام  کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کیاتھا.

انہوں نے داعش کے دہشتگردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے علاقائی اور عالمی حامیوں پر نظر رکھے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی انسداد کیمیائی ہتھیار تنظیم کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے دنیا میں کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے باقی رکن ممالک کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا.

 

ٹیگس