Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران کی ترقی نہیں روک سکے گا، وزیر دفاع دہقان

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکے گا اور وہ ہر قسم کے خطرے اور دھمکی کا منھ توڑ جواب دے گا۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں فوجی شعبے میں ایران کی کامیابیوں کو ایرانی قوم کی کوششوں کا مرہون منّت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ہرگز ایران کی عظیم قوم کی ترقی نہیں روک سکے گا۔

انھوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل اور دفاعی شعبے میں ایران کی راہ، مکمل واضح ہے ۔

جنرل دہقان نے ایران کے مستحکم نظام حکومت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے پندرہ جون کو تہران کے خلاف واشنگٹن کے جاری دشمنانہ اقدامات کے تحت ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ان پابندیوں میں میزائل اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔

ٹیگس