Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران خطے میں اجتماعی امن کا خواہاں ہے، جنرل جعفری

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے۔

اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ ایران، امن کا خواہاں ہے تاہم امن صرف اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب دشمن، ایران کے ساتھ جنگ شروع کرنے سے گریز اور اس نتائج سے خو‌ف محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی اتحاد اور خطے کی قوموں کے مفادات کی بنیاد پر اجتماعی سلامتی کے قیام کی اسٹریٹیجی کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔بریگیڈیئرجنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ دشمنوں کے پاس، ایران کی اس کامیابی کے اعتراف اور تہران کے مقرر کردہ فریم ورک کے ساتھ خود کو سازگار بنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے خطے کے بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں صرف وہی ممالک پرامن رہیں گے جو کافی طاقت اور توانائی کے حامل ہوں گے۔

ٹیگس