اسلام کو بدنام کرنے کے لئے امریکی ہتھیار ہیں دہشتگرد
اسلام کو بدنام کرنے کے لئے امریکہ نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو استعمال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے تركي كی پيٹرياٹک پارٹی كےصدر ڈوگو پرينسک كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے امریکہ نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو استعمال کیا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ناجائز صيہونی حکومت نے بھی امريكہ كی اس سازش كو عملی جامعہ پہننانے ميں كافی مدد كی۔
علاء الدین بروجردی نے امت مسلمہ ميں ايران اور تركی كی اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک اسلامی دنيا كو متحد اور مستحكم كرنے كے لئے اہم كردار ادا كرسكتے ہيں۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے كہا كہ امريكہ اور غاصب صيہونی حکومت نے خطے كے بعض عرب ممالک كی مدد سے دہشت گردوں اور شدت پسندوں كو تشكيل ديا اور ان سے خوب فائدہ حاصل كيا۔
امريكہ كی اسلامی دنيا كے خلاف مختلف سازشوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ يقينا امريكہ پر كبھی اعتماد نہيں كرسكتے كيوں كہ يہ بات ثابت شدہ ہے كہ امريكہ نے پہلے بھی اپنے علاقائی اتحادی ممالک كو استعمال كرنے كے بعد ان كو مشكل وقت ميں چھوڑ ديا۔
تركی كے سياستدان اور پيٹرياٹک پارٹی كےصدر ڈوگو پرينسک نے دونوں ممالک كے درميان موجود مذہبی، تاريخي اور ثقافتی اشتراكات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ انقرہ اور تہران باہمی تعلقات كو كثيرالجہتی بنيادوں پر توسيع دے سكتے ہيں۔