Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ایرانی حاجیوں کے احترام اور سلامتی کے تحفظ کی یقین دہانی

سعودی حکام نے ایرانی حاجیوں کے احترام، سیکورٹی اور انسانی وقار کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 یہ بات حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور ایرانی حاجیوں کے سرپرست حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے تہران میں محمکہ حج کے اعلی عہدیداروں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ حج  کے سربراہ کے حالیہ دورہ ریاض اور سعودی وزیر حج کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سعودی حکام نے ایک بار پھر اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ ایرانی حاجیوں کے لیے حج کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے اپنے خطاب میں ان اقدامات کی جانب بھی اشارہ کیا جو اس سال ایرانی عازمین حج کی روانگی کی غرض سے انجام دیئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال چھیاسی ہزار پانچ سو ایرانی عازمین حج زیارت بیت اللہ الحرام کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

ٹیگس