Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور شمالی کوریا پر پابندی کا بل امریکی سینٹ میں منظور

امریکی سینٹ نے مخالف پالیسیوں کے دائرے میں ایران، روس اور شمالی کوریا پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران،روس اورشمالی کوریا پر پابندی کا بل امریکی سینٹ میں کل 2 مخالف اور 98 موافق ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ منگل25 جولائی کو امریکی ایوان نمائیندگان نے 419 ووٹوں سے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے بل کو منظور کیا تھا۔

ایران،روس اورشمالی کوریا پر پابندی کا بل امریکی سینٹ میں ایسے میں منظور ہوا ہے کہ جب وائٹ ہاوسک ے ڈائریکٹر برائے رابطہ امور اینٹونی اسکاراموچی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اس بل کو یا منظور کریں گے یا پھر اسے ویٹو کریں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان سے ایران اورروس کے خلاف پاس ہونے والے بل پر ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی بل در اصل پروپیگنڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اگر غور کیا جائے تو واضح اور شفاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف امریکی کانگریس کے گزشتہ روز کی نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدام اس کی ثبوت ہے کہ امریکہ دہشتگردی بحران کا خاتمہ نہیں چاہتا۔

ٹیگس